چیف جسٹس نے جعلی بنک اکائونٹس اور اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز سے متعلقہ زیر التواء انکوائریز پر پیشرفت میں سست روی کا سخت نوٹس لے لیا

جمعرات 5 جولائی 2018 23:56

چیف جسٹس نے جعلی بنک اکائونٹس اور اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی بنک اکائونٹس اور اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز سے متعلقہ زیر التواء انکوائریز پر پیشرفت میں سست روی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیف جسٹس نے اس سلسلے میں سماعت کے لئے 8 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ ذاتی طور پر پیش ہونے اور اس معاملے میں تاخیر کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیان کے مطابق اس طرح کے جعلی اکائونٹس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بھاری رشوت اور کک بیکس کے لین دین کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔