Live Updates

عمران خان قدمیں لمبے لگتے ہیں اصل میں وہ سیاسی بونا ہے‘خواجہ سعد رفیق

شہبازشریف کی ذہانت،گڈگورننس کااعتراف دنیا میں کیاجاتاہے،دوسری طرف عمران خان ہے جوصرف جھوٹ بولتا ہے

جمعرات 5 جولائی 2018 23:57

عمران خان قدمیں لمبے لگتے ہیں اصل میں وہ سیاسی بونا ہے‘خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ عمران خان قدمیں لمبے لگتے ہیں اصل میں وہ سیاسی بونا ہے،شہبازشریف کی ذہانت،گڈگورننس کااعتراف دنیا میں کیاجاتاہے،دوسری طرف عمران خان ہے جوصرف جھوٹ بولتا ہے۔ ان خیالات کااظہارسعدرفیق نے این ای132میں انتخابی دفترکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان قدمیں لمبے لگتے ہیں اصل میں وہ سیاسی بونا ہے۔شہبازشریف کی ذہانت،گڈگورننس کااعتراف دنیا میں کیاجاتاہے،دوسری طرف عمران خان ہے جوصرف جھوٹ بولتا ہے جبکہ آبی وسائل کے باوجودعمران خان نے کے پی میں صرف74میگاواٹ بجلی پیداکی۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈان میں ورکرزسڑکوں پرتھے عمران خان بنی گالا میں چھپے رہے،عدلیہ بحالی کے دوران عمران خان اسلام آباد چھپ گئے تھے۔ این ای132کے لو گ خوش قسمت ہیں کہ شہبازشریف امیدوارہیں۔انہوںنے کہاکہ دفترکے افتتاح پراتنے لوگ ہیں،جب جلسے ہونگے توکیاہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات