مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ پر لکھی جانے والی کتاب نے بیرون ملک مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے

خاتون صحافی صنم مہر کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب 13 ممالک میں فروخت کے لیے پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 جولائی 2018 22:54

مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ پر لکھی جانے والی کتاب نے بیرون ملک مقبولیت ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جولائی 2018ء) مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ پر لکھی جانے والی کتاب نے بیرون ملک مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے۔ خاتون صحافی صنم مہر کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب 13 ممالک میں فروخت کے لیے پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پر مقبول ماڈل قندیل بلوچ کو جون 2016 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ماڈل کو غیرت کے نام پر انکے بھائی نے قتل کیا ۔انکے قتل کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا اور مقدمہ ابھی تک ملتان کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔قندیل بلوچ اپنی زندگی میں تو مقبول تھیں ہی تاہم انکی موت کے بعد بھی انکو ایک موضوع اور نمونے کی حیثیت سے پیش کیا جانے لگا۔پاکستانی اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی اچانک موت نے جہاں سب کو ششدر کردیا تھا وہیں قندیل بلوچ کے طرز زندگی اور ان کی موت کئی لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ قندیل بلوچ کی زندگی پر ایک ڈرامہ ''باغی'' بھی بنایا گیا جس میں قندیل بلوچ کا کردار ملک کی نامور اداکارہ صبا قمر نے نبھایا۔ اس ڈرامہ کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ تاہم اب قندیل بلوچ کی زندگی پر ایک کتاب بھی مارکیٹ میں ہوآچکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی 10 مئی 2018ء کو ہو ئی۔

یہ کتاب خاتون صحافی صنم مہر نے تحریر کی ہے جس کا نام The Sensational Life & Death of Qandeel Baloch ہے۔
یہ کتاب 26 سالہ ماڈل فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کی زندگی کی کہانی ہے ۔مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ پر لکھی جانے والی کتاب نے بیرون ملک مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے۔
خاتون صحافی صنم مہر کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب 13 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جہاں لوگ اسے بہت پسند کررہے ہیں اور اس میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔