الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد کردی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 جولائی 2018 23:21

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن نے شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔اس حوالے سے ووٹر کو لبھانے اور اسکا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رہنماوں نے بھی زور لگانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔اس حوالے سے الیکشن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اورذمہ دار ادارے الیکشن کمیشن نے بھی بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ لیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن نے شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد کردی ہے۔

سلام آباد میں چیئرمین پیمرا نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جس میں انتخابی نتائج کا شام 7 بجے سے پہلے اعلان کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا سے ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے جب کہ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔