شہید ملک نوید دہوار کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی،بلوچستان نیشنل پارٹی اعلامیہ

جمعرات 5 جولائی 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماء شہید ملک نوید دہوار کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی شہید کی برسی کی مناسبت سے صوبے میں تعزیتی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے جس میں شہید ملک نوید دہوار کی جدوجہد ، قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی اسی مناسبت سے کوئٹہ میں سریاب روڈ زعمران پلازہ میں مرکزی پروگرام منعقد کیا جائیگا جس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے اعلامیہ میں صوبے بھر میں رہنمائوں کو تعزیتی پروگرامز منعقدکرنے اور اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :