تھائی لینڈ، چینی سیاحوں کی کشتی غرق، دو درجن کے قریب لاپتہ

جمعہ 6 جولائی 2018 11:30

․ بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) تھائی لینڈ میں چینی سیاحوں سے بھری کشتی ڈوب گئی ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ساحلی و سیاحتی علاقے پھوکٹ میں سیاحوں کی کشتی توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے ڈوب گئی جس میں 49 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ یہ کشتی جمعرات 5 جون کی سہ پہر کو غرق ہوئی۔ پھوکٹ کے گورنر نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق کشتی پر سوار تمام افراد چینی سیاح تھے جو لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ کشتی ایک سمندری جزیرے کو راچا سے واپس لوٹ رہی تھی ۔