پاراچنار میں پولنگ سٹینشوں پرخواتین ووٹروں کیلئے صرف خواتین عملہ تعینات اور 500 ووٹرزکیلئے ایک پولنگ بوتھ قائم کیا جائے،مجلس وحدت المسلین

جمعہ 6 جولائی 2018 15:26

چترال۔06 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) مجلس وحدت المسلمین کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پاراچنار میں پولنگ سٹینشوں پرخواتین ووٹروں کیلئے صرف خواتین عملہ ہی تعینات کیا جائے اورعوام انتخابی عمل کے دوران بھائی چارے اورامن کامظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات مرکزی سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین ناصرشیرازی، ذوالفقارعلی، آصف رضا ایڈووکیٹ، شفیق طوری اوراین اے 46 سے نامزدامیدوار نے پاراچنارمیں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق پانچ سو ووٹرزکیلئے ایک پولنگ بوتھ قائم ہے جبکہ این اے 46 میں ایک ہزارسے زائدووٹرزکیلئے ایک پولنگ بوتھ قائم کیاجارہاہے جس سے نہ صرف ووٹرزکاوقت ضائع ہوگا بلکہ یہ ٹرن آئوٹ میں بھی کمی کاباعث بنے گا۔