یمن، حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا،ہدف ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنا تھا، اتحادی افواج

جمعہ 6 جولائی 2018 15:37

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) یمنی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج نے عدن میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا، ڈرون کا ہدف اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا تھا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں تعاون فراہم کرنے والی اتحادی فوج کے زیر انتظام ایئر ڈیفنس یونٹس نے عدن میں بغیر پائیلٹ کا ایک ڈورن طیارہ مار گرایا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈورن حوثی ملیشیا کی ملکیت تھا اور وہ عدن کے شمال مغربی علاقے البریقہ میں اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈورن گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔گذشتہ جمعہ مشترکہ اتحادی فوج کے میڈیا سیل نے دعوی کیا تھا کہ ان کی فوج نے جنوبی الحدیدہ کے الدریھمی ریجن میں حوثی باغیوں کا تیسرا ڈورن طیارہ مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

فوجی بیان کے مطابق مار گرایا گیا ڈورن ناقص فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ اس میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔اتحادی فوج نے متذکرہ ڈورن کا پیچھا کر کے اس مار گرایا۔ اتحادی کارروائی کے بعد ڈرون الدریھمی ڈائریکٹوریٹ کے غیر آباد خالی علاقے میں زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔انہی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حوثی انتہائی ناگفتہ بن فنی صلاحیت کے حامل ڈرون طیاروں کو یمنی فوج کی جاسوسی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ عموما ایسے طیاروں میں دھماکا خیز مواد لادا گیا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :