سلواکیا کا تل ابیب میں قائم اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

جمعہ 6 جولائی 2018 16:37

سلواکیا کا تل ابیب میں قائم اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) اسرائیلی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپی ملک سلواکیا نے تل ابیب میں قائم اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق سلواکیا کا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ حال ہی میں سلواکیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر میلا شٹاکھ کی اسرائیلی صدر روف ریفلین سے ملاقات کے دوران کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں کے سفیر بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق سلواکیا جلد ہی اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کردے گا تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر یولی اڈلچائن نے سلوکیا کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کو صہیونی ریاست کی سفارتی میدان میں غیرمعمولی کامیابی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلواکیا کا وفد دو روز سے اسرائیل میں موجود ہے اور وفد کے اعضاء کو القدس میں سلواکیا کے سفارتخانے کی اہمیت بارے آگاہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :