پولٹری ایسوسی ایشن کا برائیلر مرغی کی قیمت 12 روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان

پولٹری انڈسٹری کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے، نگراں وزیر لائیو اسٹاک پنجاب

جمعہ 6 جولائی 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) پولٹری ایسوسی ایشن نے برائیلر مرغی کی قیمت 12 روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ نگراں وزیر لائیو اسٹاک پنجاب نے کہا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعلامیے کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت میں 12روپے فی کلو کمی کا اعلان وزیرلائیو اسٹاک پنجاب میاں نعمان کبیر سے ملاقات میں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرغی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، خلیجی ممالک نے پاکستان کو برڈ فلو سے مکمل محفوظ ملک قرار دیا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن خلیجی ممالک میں برآمدات پر خصوصی توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :