Live Updates

فیصلے پرپوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے،عمران خان

ان کی بدقسمتی کہ جے آئی ٹی میں دوبریگیڈیئرتھے جوبکے نہیں، ضیاء الحق کے زمانے میں کرپشن شروع ہوئی، یہ شروعات ہے اب بڑے ڈاکواقتدارمیں نہیں جیلوں میں جائیں گے،25 جولائی کونئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔سوات میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جولائی 2018 17:42

فیصلے پرپوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے،عمران خان
سوات(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے پرقوم شکرانے کے نوافل ادا کرے،ا ن کی بدقسمتی کہ جے آئی ٹی میں دوبریگیڈیئرتھے جوبکے نہیں،ضیاء الحق کے زمانے میں کرپشن شروع ہوئی، یہ پاکستان میں شروعات ہے اب بڑے ڈاکواقتدار میں نہیں جیلوں میں جائیں گے، 25جولائی کونئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے سوات میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کاشکرادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے زمانے میں کرپشن شروع ہوئی جب چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز ہوا۔جب کرپشن شروع ہوئی توپھر پاکستان پیچھے جاتا گیا۔انہوں نے کہا کہ سارے پاکستانیوں کواللہ کا شکرادا کرنا چاہیے اور دودونوافل ادا کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں شروعات ہے کہ اب بڑے بڑے ڈاکو جیلوں میں جائیں گے۔

نوجوانوں یہ آپ کا پیسا چوری کیا گیا ہے۔پاکستان پرقرضے کرپشن کی وجہ سے ہیں۔سوات کے لوگو،آنے والے الیکشن میں لوگوں کے پاس جانا اور لوگوں کوووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکالنا۔مجھے امید ہے کہ ہم 25جولائی کونئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔نوازشریف کے لندن میں محلات ہیں۔میں پوچھتا تھا کہ لندن میں جوفلیٹس ہیں بتائیں کہ یہ پیسا کہاں سے آیا۔کوئی سننے والا نہیں تھا۔

کسی کوکوئی فکرنہیں تھی کہ غریب عوام کافیصلہ باہر جارہا ہے۔پھر جب اللہ کی پکڑ آئی اور پاناما پیپرزمیں انکشاف ہوئے۔تونوازشریف کے بیٹے نے کہا کہ الحمداللہ یہ ہمارے فلیٹس ہیں۔مریم نواز نے جب 2011ء میں کہا کہ لندن توکیا ہماری توپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے آواز اٹھائی تومیرامنہ بند کرنے کیلئے مقدمات کیے گئے۔

میرے اوپرکیس کیاگیا۔کہ میں نے کرکٹ میں پیسا کمایا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تومجھے صادق اور امین کہا گیا۔ان کی بدقسمتی کہ جے آئی ٹی میں دوبریگیڈیئرتھے جوبکے نہیں۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کوگارڈفادر قرار دیا۔انہوں نے وہ کام کیا جوپاکستان کا دشمن کرتا۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے ہماری فوج نے کروائے۔جس سے ساری دنیا میں پاکستان کی بے عزتی ہوئی۔

مقصد صرف چوری بچانے کیلئے تھا۔انہوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے پاکستان کی عدالتوں کوبرابھلا کہا،پاک فوج پرتنقید کی۔انہوں نے کہا کہ جوشخص اپنی چوری بچانے کیلئے اس سطح پرجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے پرشکرادا کروں گا۔میں 22سال سے کوشش کررہاہوں۔باقی اللہ تعالیٰ نے کیا۔میں اللہ کاشکرادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج میں ن لیگ کے کارکنان اور وزیروں سے پوچھتا ہوں کہ آج آپ کاضمیر جاگا یا نہیں؟9مہینے عدالت میں لگے اگر نوازشریف قصوروار تھا تونوازشریف عدالت میں ثبوت پیش کرتے۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ شہبازشریف اور نوازشریف آپ دونوں چھ بار اقتدار میں رہے۔عوام کیلئے کیا کیا؟ آپ نے چالیس ارب کے اشتہارات دیے۔بڑے اور چھوٹے شریف نے چالیس ارب کے صرف اشتہارات دیے۔یہی پیسا انسانوں پرخرچ کیا جاسکتا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات