1کروڑ ریال جرمانہ، 3برس قید کی سزا، سعودی عرب نے نیا اور سخت ترین قانون نافذ کردیا

جمعہ 6 جولائی 2018 18:01

1کروڑ ریال جرمانہ، 3برس قید کی سزا، سعودی عرب نے نیا اور سخت ترین قانون ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے نئے قانون زراعت کیخلاف ورزی پر ایک کروڑ ریال اور 3برس قید تک کا جرمانہ مقرر کردیا،وزارت سے اجازت نامہ لئے بغیر کوئی زرعی اسکیم شروع نہیں کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے نئے قانون زراعت کیخلاف ورزی پر ایک کروڑ ریال تک کا جرمانہ مقرر کردیا۔

3 برس تک قید کی سزا بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

الوطن اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کسی شخص نے وزارت سے اجازت نامہ لئے بغیر کوئی زرعی اسکیم شروع کی یا کوئی زرعی سہولت فراہم کی یا انسپکٹرز یا متعلقہ اہلکاروں کو معائنے اور پوچھ گچھ سے روکنے کا کوئی چکر چلایا یا گمراہ کن اطلاعات یا غلط اعدادوشمار فراہم کئے اور معلومات چھپانے کی کوشش کی تو ایسی صورت میں 50 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ تین برس کے اندر دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ ایک کروڑ تک کردیاجائے گا اور تین برس تک کی قید کی سزا ہوگی۔ یہ جرمانہ اور سزا نئے قانون زراعت کی کسی ایک خلا ف ورزی پر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :