عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،ْخورشید شاہ

فیصلہ تین ماہ قبل آ جانا چاہیے تھا ،ْ یہ الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گا ،ْ گفتگو

جمعہ 6 جولائی 2018 19:16

عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،ْخورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ملنے والے سزائوں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گاجس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،یہ فیصلہ 3ماہ قبل آجانا چاہیے تھا ۔خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پاناما کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔