ہری پو ریونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ قومی زرعی نمائش شروع ،ملک بھر سے شعبہ زراعت کے سائنسدانوں اور ماہرین سمیت طلباء طالبات کی خصوصی شرکت

اس نمائش سے کسانوں کیساتھ عام شہریوںکو بھی زراعت سے متعلق آگاہی ملے گی ،چیئرمین ایگریکلچر ریسرچ کونسل

جمعہ 6 جولائی 2018 19:38

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) یونیورسٹی آف ہری پو رکے زیر اہتمام تین روزہ قومی زرعی نمائش کا انعقاد کر دیا گیا ملک بھر سے شعبہ زراعت کے سائنسدانوں اور ماہرین سمیت طلباء طالبات نے خصوصی شرکت کرکے اس قومی نمائش میں دلچسپی کاا ظہار کیا نمائش کے دوران شرکاء کی توجہ کے لیے زراعت سے متعلق مختلف قسم کے اسٹال بھی لگا ئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے نیشنل کانفرس کے انعقاد کو سراہا انھوںنے کہا کہ تین روزہ منعقدہ کانفرس سے خطاب کے دوران کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے عام شہریوں کو بھی مفید معلومات حاصل ہوں گیں کسانوں سمیت طلبہ طالبات کے لیے اس نمائش میں بہت سی اہم معلومات تجربات کی روشنی میں سنگ میل ثابت ہو گا ملک بھر سے شرکاء نے شرکت کی شرکاء نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ زراعت سے متعلق اس قسم کی نمائش سیمینار معلومات تبادلہ کے ساتھ تجربات سے بھی فائندہ ہوتا ہے قومی سطح پر اس نمائش کا نعقاد ایک مثبت اقدام ہے جبکہ اس کی قسم کی نمائش کو بین الاقوامی سطح پر بھی اس کے انعقاد کی سخت ضرورت ہے جس سے کینوس زیادہ وسیع بھی ہو سکتا تھا زراعت کی اہمیت کو اجاگر کرنے اس کی پروموشن کے لیے ہری پور ینورسٹی میں اس نمائش کا انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس پلیٹ فارم سے نئے آئیڈیا مل سکتے ہیں کسانوں کے ساتھ عام شہریوںمیں بھی اس سے آگاہی پید اہو گی ہمارے ملک کا مستقبل بھی زراعت سے ہی وابسطہ ہے مستقبل میں پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر ہو گا خیبر پختوانخواہ میں اس قسم کی نمائش یونیورسٹی آف ہری پو رکے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ریسرچرماہرین کو بھی ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جن سے طلبہ طالبات استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے مختلف اثرات رونما ہو رہے ہیں جس کے باعث زراعت کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے پاکستان میں خشک سالی اور پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے جوکہ تشویش ناک بھی ہے ہزارہ میں کسانوں فارمز کو ہزارہ میں پانی کی مشکلات کا بھی سامنا ہے ملک بھر سے سائنسدانوں نے اس نمائش میں شرکت کی ہے تین روزہ نمائش پر اس پر بحث کی جائے گی ان مسائل سے کس طرح سے کسانوں کو نجات دلائی جائے جس کے بعد سفارشات مرتب کرکے منسٹری کو بھیج دی جائیں گیں تاکہ حکموتی سطح پر ان اقدامات کو پلاننگ کا حصہ بنایا جا سکے فوڈ سبزیاں پھلوں باغات سمیت دیگر اشیاء پر کام جاری ہے مقصد فارمر کی کوالٹی کو بہتر کرنا ہے زراعت کے ماسٹر ڈگری ہولڈر کو ریسرچ کے دوران مشکلات کم ہو سکیں اقبال ہال یونیورسٹی آف ہری پور میں منعقدہ تقریب سے وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی ڈاکٹر عابد فرید سربراہ سوشل سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر علی رضاگرمانی ڈائریکٹر انوارمینٹل سائنس ایند ایگریکلچر ڈاکٹر جاوید اختر ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ندیم اختر عباسی ہری پور یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ایوب خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر طلبہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ بھی کیا اور لگے اسٹال کا معائنہ کے ساتھ خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :