تھائی صحافیوں کے وفدکا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

جمعہ 6 جولائی 2018 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) تھائی لینڈ سے پاکستان کے دورہ پر آئے معروف صحافیوں نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسرنیاز احمد سے ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ ان میں نیوز اینکر چینل 3ٹی وی ڈاکٹر رن تھپ، ایڈیٹر ان چیف تھائی نیوز ایجنسی ایم سی او ٹی مسٹر واچڈ ، تھائی پبلک براڈکاسٹنگ سروس رپورٹر مسٹر تھپ تان تیرانیپونگ ودیگر شامل تھے جبکہ ملاقات میں پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،انچارج انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر نوشینہ سلیم ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی و دیگر بھی موجود تھے۔

وفد سے بات چیف کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور دونوںممالک کے مابین تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ویژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں انڈسٹری کے ساتھ مضبوط تعلقات کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

بعد ازاں وفد کے شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے۔وفد کے شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی تھائی لینڈ کے صحافتی اداروں اور ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ بعدازاں تھائی لینڈ کے صحافیوں نے ادارہ علوم ابلاغیات کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے مختلف تعلیمی پروگرامز اور شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔