الیکشن کمیشن میں محمد نواز شریف کے نام سے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن سمیت 5 درخواستوں کی سماعت 9 جولائی کو ہو گی

جمعہ 6 جولائی 2018 19:31

الیکشن کمیشن میں محمد نواز شریف کے نام سے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن سمیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام سے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن سمیت 5 درخواستوں کی سماعت 9 جولائی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نواز شریف کے خلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کے سیکشن 5 کے تحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں مسلم لیگ (ن) کی نواز شریف کے نام سے رجسٹریشن کی رئیس عبدالوحد کی درخواست، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خلاف درخواست اور مخدوم محمد نیاز انقلابی کے علاوہ خرم نواز گنڈا پور کی طرف سے ابرار حسین رضا کی جمع کرائی گئی درخواستوں کی سماعت 9 جون کو ہو گی۔