سلام آباد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف کا رروائیاں،09ملزمان گرفتار زیو رات، مو بائل فون ، مو ٹر سائیکل ، ہیروئن اور لا کھو ں روپے ما لیت کا ما ل مسروقہ بر آمد

جمعہ 6 جولائی 2018 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) اسلام آباد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتارملزمان سے زیو رات، مو بائل فون ، مو ٹر سائیکل ، ہیروئن اور لا کھو ں روپے ما لیت کا ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ تما م ایس ایچ اوز، جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد کی خصوصی ہدایا ت پر اسلام آ باد پولیس نے مختلف کا رروائیوںکے دوران09 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عبد الر زاق اور سب انسپکٹر زمیا ں خا ن اور معہ ٹیم نے نقب زنی کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان محمد آ صف اور نوید احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے طلا ئی زیو رات ، الیکٹرانکس کا سامان و دیگر اشیا ء بر آمد کرلیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،تھا نہ شالیمار پولیس سب انسپکٹر زاہداخترمعہ ٹیم نے چوری میں ملوث دو ملزمان علی رضا اور رامش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد رئیس نے چوری میں ملوث ملزم دانیال خا لد سے مال مسروقہ ما لیتی 7لا کھ روپے کا برآمد کرلیا، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے اے ایس آئی محمد امیر نے ملزم سکندر جو اد سے پا نچ ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے،تھا نہ ترنو ل پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے گرفتار ملزم وقار کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لیے ، جبکہ ملزم واجد محمود سے 250گر ام ہیر وئن بر آمد کر لیا،تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم عامر سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسر اہا انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں ، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، مشکو ک ومشتبہ عناصر کی کڑی نگر انی کی جا ئے اور جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر کو ششیں بر و ئے کا ر لا ئی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :