نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات

انتخابی عمل کے دوران میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 6 جولائی 2018 19:33

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ملاقات کی جس میں انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین پیمرا نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق برائے میڈیا پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔ پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی، سیکرٹری پیمرا فخرالدین مغل، ریجنل جنرل مینجر پیمرا پنجاب عائشہ بلال ورک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔