سینیٹرسراج الحق کی عبدالولی خان یونیورسٹی سے ملازمین کی برطرفی کی مذمت

جمعہ 6 جولائی 2018 20:31

سینیٹرسراج الحق کی عبدالولی خان یونیورسٹی سے ملازمین کی برطرفی کی ..
مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) امیر جما عت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عبدالولی خان یونیورسٹی سے مستقل ملازمین کی بر طرفی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سینکڑوں ملازمین کو بیک قلم جنبش فا رغ کر نا ظلم اور نا انصافی ہے جماعت اسلامی برطرف ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیںان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ کے دورہ کے مو قع پر کیا سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ برطرف ملازمین کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے جائے ہر سال تین لاکھ پچاس ہزار طلبا و طالبات یونیورسٹیوں سے فارغ ہو تے ہیں۔

(جاری ہے)

ان نوجوانوں کو روزگار اور روٹی مہیا کرنا ریاست کی زمہ داری ہے یونیورسٹی میں بھرتی کئے جانے والے ملازمین جو میرٹ پر بھرتی ہوئے تھے اور عرصے سے نوکری کر رہے ہیں یونیورسٹی انظامیہ ایسے ملازمین کے بحالی کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے۔