نوازشریف کومجھے کیوں نکالا کا بالاآخرجواب مل گیا

،،نوازشریف کو چور اور منی لانڈر ہونے کی وجہ سے جیل بھیجا گیا،تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین کا ٹوئیٹرپرپیغام

جمعہ 6 جولائی 2018 20:31

نوازشریف کومجھے کیوں نکالا کا بالاآخرجواب مل گیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا کا بالاآخرجواب مل گیا کہ ا سے چور اور منی لانڈر ہونے کی وجہ سے جیل بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں جہانگیرخان ترین نے کہا کہ نواز شریف کا جعلی بیانیہ کہ ان کو وزارت عظمی سے اقامہ کی وجہ سے نکالا گیا ہے غلط ثابت ہوگیاہے،احتساب عدالت کے تاریخی فیصلے کے بعد یہ بیانیہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔آج پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی کا دن ہے۔