نواز شریف نے جو ساری زندگی جو بویا آج کاٹ رہے ہیں، یہ کسی سازش یا چال کا نتیجہ نہیں،قمر زمان کائرہ

شہباز شریف کا فیصلہ مسترد کرنے سے کیا ہو گا وہ تو خود نیب میں پیش ہو رہے ہیں،ردعمل

جمعہ 6 جولائی 2018 20:53

نواز شریف نے جو ساری زندگی جو بویا آج کاٹ رہے ہیں، یہ کسی سازش یا چال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو ساری زندگی جو بویا آج کاٹ رہے ہیں اور یہ کسی سازش یا چال کا نتیجہ نہیں وہ اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ شہباز شریف کا فیصلہ مسترد کرنے سے کیا ہو گا وہ تو خود نیب میں پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور بلاول بھٹو نے اندرون و بیرون ملک اپنے اثاثے اور بینک اکاؤنٹ ظاہر کر دیئے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف اپنے کئے گے نتائج بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے جو کاشت کیا آج وہی کاٹ رہے ہیں۔ یہ فیصلہ کسی اپوزیشن پارٹی یا کسی اور کی سازش اور چال نہیں یہ تو عدالتوں میں ظاہر ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خود انتخاب کیا اور اس حال تک پہنچے، نواز شریف کی زبان سے ادا کئے گئے الفاظ ان کی سزا بن گئے اور یہ لوگ آج اپنے انجام کو پہنچے ہیں اگر ان کے پاس کوئی ثبوت تھے تو عدالتوں میں پیش کرتے یا بیٹے کوئی ثبوت پیش کرتے تاکہ چھٹکارا مل جاتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 100پیشیاں بھگتیں تو کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ان کے وکیل ان کو پھنساتے رہے اور فیصلے کو طًویل کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا فیصلہ مسترد کرنے سے کیا ہو گا وہ تو خود نیب میں پھنسا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنے اندرون ملک و بیرون ملک اثاثے اور بینک اکاؤنٹ ظاہر کر دیئے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔