نشترمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کے ہاسٹل میں سٹڈی روم قائم

جمعہ 6 جولائی 2018 21:43

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) نشترمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کے مطالبہ پر وائس چانسلر احمد اعجاز مسعود نے طالبات کے ہاسٹل میں جدید سٹڈی روم تعمیر کراکر آج اس کاافتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وائس چانسلر نے کہاکہ آج طالبات کادیرینہ مطالبہ پورا کیاگیا ہے جہاں پرجدید تقاضوں کے مطابق تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔سٹڈی روم رفیدہ ہال میں بنایاگیا ہے اوراس میں میڈیکل سے متعقلہ تمام کتابیں ،ای لائبریری اوروائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔