مسلم لیگ ن کے مضبوط رہنما کو نااہل قرار دے دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ میں بورے والا سے این اے 162 سے چوہدری نذیر احمد آرائیں نا اہلی کا فیصلہ بحال

جمعہ 6 جولائی 2018 21:43

مسلم لیگ ن کے مضبوط رہنما کو نااہل قرار دے دیا گیا
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے ڈویژن بینچ نے بورے والا مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے 162چوہدری نذیر احمد آرائیں کے ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ٹربیونل ملتان کی طرف سے نا اہلی کے فیصلہ کو بحال رکھتے ہوئے الیکشن 2018میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دے دیا واقعات کے مطابق چوہدری نذیر احمد آرائیں کی طرف سے الیکشن ٹربیونل ملتان کے نا اہلی کے فیصلہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی اپیل 3جولائی کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آج 6جولائی کو تاریخ مقرر کی گئی تھی ڈویثرن بینچ کے جج صاحبان جسٹس سردار احمد نعیم اور سید مظاہر علی اکبر نقوی نے آئین کے آرٹیکل 62ون کے تحت نا اہلی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی اثاثے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کر دیے تھے جس کے بعد پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے این اے 162کے لیے ان کے بڑے بھائی چوہدری فقیر احمد آرائیں کو پارٹی امیدوار نامزد کر کے شیر کا نشان الاٹ کر دیا ہے۔