نقیب اللہ کے والد نے آئی جی سندھ سے تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

نقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسر اپنا کردار ٹھیک سے ادا نہیں کر رہے، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیا

جمعہ 6 جولائی 2018 22:14

نقیب اللہ کے والد نے آئی جی سندھ سے تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل کو خط ارسال کردیا، نقیب کے والد نے خط میں لکھا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسر اپنا کردار ٹھیک سے ادا نہیں کر رہے تفتیشی افسراس سے پہلے کئی سماعت پرعدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے تفتیشی افسرکی کارکردگی ملزمان کو براہ راست فائدہ پہنچا رہی ہے جبکہ پراسیکیوٹر بھی بغیر تیاری کے عدالت میں کھڑے ہوجاتے ہیںپراسیکیوٹر کو کیس کے متعلق معلومات نہ ہونے سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے پراسیکیوٹراورتفتیشی افسر کی مسلسل غیر سنجیدگی سے ملزمان کی ضمانت منظورہوسکتی ہے اسی وجہ سے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرعدالت کو مطمئن نہیں کرپار ہے تفتیشی افسر ہرسماعت میں پیش ہو اور سچ واضح کریں اورکسی تجربہ کارپبلک پراسیکیوٹر کوتعینات کیا جائے تاکہ خلاصہ ٹھیک سے ہوسکے خط میں آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے استدا کی گئی کہ غیرسنجیدگی اسی طرح اپنائی گئی تو متعلقہ اداروں اور لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی کا حکم دیا جائے واضع رہے کہ نقیب کے والد نیاپنے وکیل کے توسط سیخط آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل کو ارسال کردیا گیا۔

#

متعلقہ عنوان :