مخالفین کی الزام تراشیوں کے باوجود پی پی کے نمائندگان نے اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوامی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں، سید خورشید شاہ

جمعہ 6 جولائی 2018 22:24

مخالفین کی الزام تراشیوں کے باوجود پی پی کے نمائندگان نے اپنے شہید ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہی مخالفین کی الزام تراشیوں کے باوجود پی پی کے نمائندگان نے اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوامی خدمت جاری رکھی ہوئی ہیں پی پی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے ملک کی تاریخ میں نیا تاریخ رقم کریگی ان خیالات کا کااظہار انہوں یونین کمیٹی 9نیوگوٹھ کے پی پی رہنما عمیر بندھانی، عامر بندھانی کی جانب سے منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا کارنر میٹنگ سے پی پی سینیٹر اسلام الدین شیخ،حلقہ این اے 207کے امیدوار نعمان اسلام شیخ ،حلقہ پی ایس24کے امیدوار سید فرخ شاہ, عامر بندھانی سمیت علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت آغاز جلسہ علاقہ مکینوں کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی بھی کی گئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے کے پی پی نے ہمیشہ ملک کی غریب و مظلوم عوام کی بے لوث خدمت کی ہے پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے دعوے دار خود شکست فاش ہونگے عوام اور پی پی کو کوئی جدا نہیں کرسکتا ہم اقتدار میں ہوں یا نا ہوں عوام کی خدمت کرتے رہے گے سکھر شہر اور اس میں بسنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر بندھانی نے اپنے خطاب میں مہمان گرامی کا نیو گوٹھ کے مکینوں کو کودرپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کے علاقے میں دیرینہ مسائل حل کے لئے پی پی نمائندگان کے بے حد شکر گذر ہیں وہ آیندہ بھی مسائل حل کرانے میں اپنا مکمل تعاون ادا اداکرینگے۔