راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعہ 6 جولائی 2018 22:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں8ملزمان سے 348گرام چرس،78گرام ہیروئن،،1بوتل شراب،20لیٹر کھلی شراب، ،5 پستول 30بورمع42روندبر آمد کرلئے تھانہ مندرہ پولیس نے فیصل سے 1 پستول 30بورمع5روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے غیاث سی1 پستول 30بورمع2روند،تھانہ کہوٹہ پولیس نے فیصل سے 2 پستول 30بورمع33روند،تھانہ گوجر خان پولیس نے ارسلان سے 1 پستول 30بورمع2روند،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے نورانی گل سے 300گرام چر س ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وقار سے 48گرام چر س اور 78گرام ہیروئن ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے صدیف سے 1بوتل شراب ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نعیم سے 20لیٹر کھلی شراب برآمد کرلی۔