نواز شریف کی نام نہاد شفاف سیاست کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا،

اب چھوٹے میاں کی باری ہے ‘پیپلز پارٹی پنجاب سالوں میں پہلی بار شریفوں کے خلاف فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں ، عدالتوں کوسیاست سے بے نیاز مسلسل آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے رہنا چاہئے‘قمر زمان کائرہ

جمعہ 6 جولائی 2018 23:12

نواز شریف کی نام نہاد شفاف سیاست کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کو بے نقاب کر گیا،30 سالوں میں پہلی بار شریفوں کے خلاف فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں ، عدالتوں کوسیاست سے بے نیاز مسلسل آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے احتساب عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں سے ہمیشہ انصاف کی توقع رکھتے ہیں،30 سالوں میں پہلی بار شریفوں کے خلاف فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں اور عدالتوں کوسیاست سے بے نیاز مسلسل آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کو بے نقاب کر گیا،شریفوں کو زبردستی پنجاب سونپنے والوں کیلئے آج شرمندگی کا دن ہے،نواز شریف کی نام نہاد شفاف سیاست کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب شریفوں کے کرتوت بیان کرتی تھی تو کوئی یقین نہیں کرتا تھا، آج وقت نے ثابت کردیا کہ وہ سیاست میں آئے ہی کرپشن کے لئے تھے،جب تاجر کو حکومت ملے گی تو وہ تجارت ہی کرے گا،بڑے میاں کے بعد اب چھوٹے میاں کی باری ہے۔