خلق خدا جب اپنا فیصلہ دے گئی تو اسکے آگے کسی عدالت کی اہمیت نہیں رہ جائے گئی، خواجہ محمد آصف

نواز شریف عوام کی حکمرانی کے خواہشمند ہیں ، نواز شریف کو اقتدار کی ہوس نہیں ہے، ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 جولائی 2018 23:59

خلق خدا جب اپنا فیصلہ دے گئی تو اسکے آگے کسی عدالت کی اہمیت نہیں رہ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کی حکمرانی کے خواہشمند ہیں آج کا فیصلہ آنے کہ بعد یہ بات بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ 25جولاہی کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آنا چاہیے۔ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا خلق خدا جب اپنا فیصلہ دے گئی تو اسکے آگے کسی عدالت کی اہمیت نہیں رہ جائے گئی۔

اللہ عزتیں اور زلتیں اپنی مخلوق کے زریعے دیتا ہے۔اللہ جب کسی کو عزت دینے پر آتا ہے تو یہ مخلوق آنکھوں پر اٹھا لیتی ہے اور ذلت دینے پر آئے تو یہ مخلوق پیروں میں بٹھا دیتی ہے نواز شریف کو اقتدار کی ہوس نہیں ہے عوام نے ہمیشہ انکو عزت دی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ یہی چاہتا ہے پاکستان میں عوام حکمران ہو۔نواز شریف کبھی بھی اقتدار کا بھوکا نہیں رہا اللہ نے انکو بہت عزت دی ہے۔نواز شریف کے خلاف ایک فیصلہ آج عدالت نے سنایا ہیٴْ دوسرا فیصلہ 25جولائی کو عوام اپنی عدالت میں سنائیں گی۔25جولائی کو میری پاکستانی بہنیں،بھائی،میرے بزرگ اپنی عدالت لگا کر اسکے حق میں فیصلہ دیں۔میرا اور عوام کا قائد نواز شریف پاکستان آ رہا ہے وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔