نواز شریف کو سزا ملنے کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بن گیا

بی بی سی،خلیج ٹائمز،سی این این،ہندوستان ٹائمز سمیت الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا میں شریف خاندان کی سزا بڑی خبر بن گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 6 جولائی 2018 23:51

نواز شریف کو سزا ملنے کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06جولائی 2018ء) :نواز شریف کو سزا ملنے کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بن گیا۔ بی بی سی،خلیج ٹائمز،سی این این،ہندوستان ٹائمز سمیت الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا میں شریف خاندان کی سزا بڑی خبر بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اس وقت بری طرح پھنس چکا ہے ، ایون فیلڈ ریفرنس نے شریف خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کی جانب سے جاری کئیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ اس سارے کیس میں مریم نواز کا کردار سب سے اہم رہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی جرم کے ارتکاب میں معاونت کی۔اس موقع پر نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کے بھی دائمی وارنٹ جاری کئیے گئے ہیں اور انکی عدم پیشی کی وجہ سے انکو کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔تاہم ایک جانب شریف خاندان کے خلاف آنے والا فیصلہ پاکستانی میڈیا کے لیے اہم ترین موضوع بن چکا ہے جبکہ دوسری جانب نواز شریف کو سزا ملنے کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بن گیا۔

بی بی سی،خلیج ٹائمز،سی این این،ہندوستان ٹائمز سمیت الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا میں شریف خاندان کی سزا بڑی خبر بن گئی۔۔ عالمی میڈیا نے خبرکوشہہ سرخیوں میں جگہ دی۔ بی بی سی نے خبرمیں کہا کہ نواز شریف کو دس سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
فیصلےمیں بھارتی میڈیا کی بھی خصوصی دلچسپی لی۔ این ڈی ٹی وی، ہندوستان ٹائمز اور دیگر نے بھی اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

سی این این نے خبر میں کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
الجزیرہ نے ویب سائٹ پرخبر میں کہا کہ نوازشریف کو کرپشن ثابت ہونے پر دس سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز نے بھی نوازشریف کی افسردہ تصویر شئیر کرتے ہوئے خبر لگائی۔