Live Updates

پہلی مرتبہ کسی بڑے ڈاکو پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،عمران خان

نواز شریف یا کسی کی ذات سے نہیں بلکہ سسٹم کی مضبوطی سے غرض ہے،ملک میں مضبوط احتسابی نظام ضروری ہے ورنہ ہم ترقی نہیں کر سکتے ،لوگ کبھی ایسے شخص کیلئے باہر نہیں نکلیں گے جس نے قوم کی3سو ارب روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائی ہوں، چیئرمین تحریک انصاف کی پارٹی امیدواران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 جولائی 2018 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے عبدالعلیم خان کے آفس میں اجلاس منعقد کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے پہلی مرتبہ کسی بڑے ڈاکو پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ اب طاقتور کا بھی احتساب ہونے جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا کسی کی ذات سے نہیں بلکہ سسٹم کی مضبوطی سے غرض ہے اور آج ہماری 22سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لا رہی ہے ملک میں مضبوط احتسابی نظام ضروری ہے ورنہ ہم ترقی نہیں کر سکتے ،میڈیا کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے یہ کہتے ہیں کہ وہ عوام کے پاس جائیںگے میں بھی عوام میں موجود ہوں ،لوگ کبھی ایسے شخص کیلئے باہر نہیں نکلیں گے جس نے قوم کی3سو ارب روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائی ہوں،نوازشریف کو علم ہونا چاہیے کہ عوام مینڈیلا کیلئے باہر نکلتے ہیں مارکوس کیلئے نہیں ، عمران خان نے کہا کہ وہ کلثوم نواز کیلئے ہمیشہ اچھے الفاظ رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے مشرف دور میں آمریت کے خلاف اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی لیکن اب کلثوم نواز کا نام لے کر نواز شریف جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کیا اس کی سہولت اور پاکستانیوں کو بھی حاصل ہی عمران خان نے کہا کہ سب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے یہی ہماری جدوجہد بھی ہے ،ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے ورنہ وہ حدیبیہ کیس میں منی لانڈرنگ میں قابو آ چکے ہوتے ،بڑے بھائی کے بعد اب چھوٹے بھائی کی باری ہے وہ عوام کے پاس جائیں میں دیکھتا ہوں کہ کیسے عوام ان کیلئے باہر نکلتے ہیں ،پنجاب میں سامنے آ نے والی52کمپنیاں شہبا زشریف کی کرپشن کی داستانیں ہیں جنہوں نے لاہور اور ملتان کی میٹرو میں عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے منصوبے شروع کیے ،عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک 16کمپنیاں اور3سو ارب روپے کی کرپشن ہے یہ وہ اثاثے ہیں جو سامنے آ چکے ہیں ،تمام پاکستانیوں کو ان کی کرپشن کی داستانیں ازبر ہو چکی ہیں اور وہ اب کسی قیمت پر ان کا ساتھ نہیں دینگے ،یہ اس سزا پر جتنے مرضی ڈرامے کر لیں انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا ،عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے گاڈ فادر کے ہٹ جانے کے بعد اب اوروں کی باری آئے گی ،آصف زرداری کو
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات