Live Updates

نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن سکیں گےواپس آجائیں،شاہدمحمود قریشی

گزشتہ روزپریس کانفرنس میں نوازشریف اور شہبازشریف کے بیانیئے میں تضاد تھا، عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کروایا جائے گا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جولائی 2018 15:05

نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن سکیں گےواپس آجائیں،شاہدمحمود قریشی
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جولائی 2018ء) : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ روزپریس کانفرنس میں نوازشریف اور شہبازشریف کےبیانیئے میں تضاد تھا،نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن سکیں گے وہ واپس آ جائیں،عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کروایا جائے گا۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتسابی عمل کو سیاسی مقاصد میں استعمال نہیں کریں گے۔

ہماری کوشش ہوگی کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزپریس کانفرنس میں نوازشریف اور شہبازشریف کےبیانیئے میں تضاد تھا۔ نوازشریف تین بار وزیراعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن سکیں گے انہیں چاہیے کہ وہ واپس آ جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی آج وہ زرداری سے حق مانگ رہے ہیں۔ جب ان کوحق نہیں دیا گیا توان کاصبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کا ملک بھر میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان بڑا فیصلہ ہے، سندھ میں پولیس گردی اور کرپشن کی داستانیں ہیں، تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان بنانے کا پختہ ارادہ کر چکی ہے، جس نے کرپشن کی وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، مجھے سندھ کی ہوا بھی بدلتی دکھائی دے رہی ہے، امین فہیم کے ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ملا، حسین لوائی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، عوام 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر مخالفین کو شکست دیں گے، بے نظیر جب ملک سے باہر تھیں تو امین فہیم نے انہیں سہارا دیا، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ مختلف ہے، احتساب سب کا ہونا چاہیے، انتقامی سیاست کے قائل نہیں،تحریک انصاف نے پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا، شہباز شریف کا زور میٹرو پر تھا انسانوں کی ترقی پر نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات