یمن؛امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،القاعدہ کے 7جنگجو ہلاک

ملک کے جنوبی علاقے شبوا میں جاسوس طیارے نے جنگجوئوں کی ایک گاڑی پر میزائل داغے،امریکی فوج

ہفتہ 7 جولائی 2018 15:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) یمن کے جنوبی علاقے شبوا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ 7جنگجو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن کے جنوبی علاقے شبوا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ 7جنگجو ہلاک ہوگئے،بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارے کی مدد سے بیحان۔شبوا کو ملانے والی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،جس میں متعدد القاعدہ جنگجو سوار تھے۔ایک ڈرون طیارے نے جنوبی یمن میں شبوا گورنری میں القاعدہ جنگجوؤں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ہلاک ہونیوالے القاعدہ جنگجوؤں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔