فیصل آباد،نیو گارڈن میں روٹھی بیوی کو منانے کیلئے جانیوالا نوجوان رشتے داروں کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک ‘تھانہ رضا آباد میں آٹھ ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

ہفتہ 7 جولائی 2018 15:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) نیو گارڈن میں روٹھی بیوی کو منانے کیلئے جانیوالا نوجوان رشتے داروں کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک ‘تھانہ رضا آباد میں آٹھ ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق خالدہ آباد گلی نمبر تین کا رہائشی اڑتیس سالہ حارث ولد عبدالرشید پلاسٹک کے برتن سیل کرکے گزر بسر کرتاتھا شادی بارہ سال قبل رضا آباد کے علاقہ نیو گارڈن محلہ میں ہوئی تھی رمضان المبارک کے مہینہ میں بیوی اقصیٰ روٹھ کر ماموں سسرظہیر اعجاز کے گھر واقع نیو گارڈن میں رہ رہی تھی گزشتہ دوپہر حارث بیوی کو لینے انکے گھر گیا جہاں پر بیوی کیساتھ جانے سے انکار پرمشتعل افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں غلام محمد آباد جنرل ہسپتال میں لے جایا گیا حالت زیادہ خراب ہونے پر الائیڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا نوجوان چند گھنٹے بعد ہی دم توڑ گیا ‘رضا آباد پولیس نے مقتول کے والد عبدالرشید ولد میاں جان کی مدعیت میں قتل کے الزام میں رشتے دار خاتون سمیت آٹھ افراد کیخلاف 149,302,147دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جن میں ظہیر اعجاز ‘نوید ‘رضوان ‘فوزیہ ‘عرفان ارشد اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں ۔