سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

جولائی سے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی

ہفتہ 7 جولائی 2018 16:25

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کرلیا،30جولائی سے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کھلی عدالت میں ٹرائل کی درخواست دی تھی، اٹارنی جنرل کو 30جولائی کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،30جولائی سے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی، پہلی مرتبہ کسی جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کھلی عدالت میں سماعت کرے گی۔