Live Updates

نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے 35سال حکمرانی کا موقع دیا ،

کرپشن ،لوٹ کھسوٹ کے علاوہ ملک کیلئے کچھ نہیں کیا جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا انتخابی جلسہ سے خطاب

ہفتہ 7 جولائی 2018 16:25

نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے 35سال حکمرانی کا موقع دیا ،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے 35سال حکمرانی کا موقع دیا لیکن انہوں نے کرپشن ،لوٹ کھسوٹ کے علاوہ ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ہفتہ کو گڑھی شیرداد ورسک روڈ پشاور میں پی کے 66سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ میں اطراف واکناف سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،اس موقع پر صوبائی امیر مولانا سیدیوسف شاہ اور امیدوار پی کے 66 سیف اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ نواز شریف نے جس دن عاشق رسو ل ؐ ممتاز قادری کو شہید کیا میں نے اسی دن بیان دیا کہ اب نواز شریف ایک دن آرام اور سکون سے نہیں گزارے گا، اس کے بعد جب انہوں نے بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت کے قانون پر ہاتھ صاف کئے پھر تو مجھے یقین ہوا کہ کہ اب اس کی تباہی اور بربادی کے دن شروع ہوگئے ہیں، آج پورے ملک میں نہ ان کا کوئی اتحادی نظرآرہا ہے اور نہ ان کے لئے کوئی کلمہ خیر کہنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق نے کہاکہ نواز شریف نے پنجاب میں علما اطلبا اور دینی مدارس ومساجد کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ تبدیلی عمران خان نواز شریف ،زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے ذریعے نہیں بلکہ قرآن و سنت کے قانون کے نفاذسے آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد خالص قرآنی نظام کا نفاذ ہے، اوراس مقصد کے لئے ہماری جماعت پورے ملک میں مصروف عمل ہے،مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ووٹ کی پرچی شہادت کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ ایک گواہی ہے اورغلط گواہی گناہ کے زمرے میں آتا ہے، آپ کی اس پرچی سے انقلاب آسکتا ہے، اگر صحیح لوگوں کو ووٹ دیا تو ملک ان بحرانوں سے نکل سکتا ہے، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ پاکستان اس وقت تمام کفری طاقتوں کے نشانہ پر ہے، وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو، ہمارے سیاستدان سب کے سب غیروں کے اشاروں کے منتظر ہیں ،ان سے خیر او ربھلائی کی کوئی توقع نہیں، قوم کو اللہ نے ایک موقع دیا ہے کہ پاکستان کے لئے ایسے لوگوں کا انتخاب کرے کہ وہ ملک کے وفادار ،نیک اور صالح ہو، مولانا سمیع الحق نے بعد میں غلجی کنڈر خیل میں مدرسہ حمایت الاسلام میں مشہور روحانی بزرگ (غلجو میاں صاحب)کی فاتحہ پڑی اور حضرت مولانا میاں گل جان صاحب مرحوم کے صاحبزادوں اور بھائیوں سے ملاقات کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات