سید خورشید شاہ انتخابی مہم کے دور ان بے آرامی کے باعث بیمار ،ْ

ڈاکٹرز کا آرام کامشورہ …… طبیعت ٹھیک ہے ،ْ ترجمان خورشید شاہ شدید گرمی اور انتخابی مہم کی تھکن کے باعث جیکب آباد کے قریب پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی

ہفتہ 7 جولائی 2018 16:54

سید خورشید شاہ انتخابی مہم کے دور ان بے آرامی کے باعث بیمار ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ انتخابی مہم کے دوران بے آرامی کے باعث بیمار ہوگئے ،ْڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شدید گرمی اور انتخابی مہم کی تھکن کے باعث جیکب آباد کے قریب پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

طبیعت کی ناسازی پر جیکب آباد سے ان کا قافلہ واپس سکھر لوٹ گیا۔ خورشید شاہ کا این آئی سی وی ڈی میں چیک اپ ہوا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔اس موقع پر خورشید شاہ نے تمام شیڈول پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب خورشید شاہ کے ترجمان نے خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی طبیعت ٹھیک ہے ۔