پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 7 جولائی 2018 17:22

لاہور۔7 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے ناظمہ ملک دختر احسان اللہ خان کوہوم اکنامکس کے مضمون میں ان کے’’پانی کے منظم اور دیر پا نظام کا حصول : لاہور کے منتخب علاقوں کے رہائشیوں کے پانی کے موجودہ نظام کے متعلق فہم کا ادراک ، خصوصیات اور عادات کا جائزہ‘‘کے موضوع پرجویریہ سلیم ملک دخترملک محمد سلیم کوپبلک ہیلتھ کے مضمون میں ان کے’’جنوبی پنجاب پاکستان میں سوکڑے سے متاثرہ بچوں میں (نشوونما) کی اسکریننگ اور غذائی مداخلت ‘‘کے موضوع پر،محمد جاوید آفتاب ولد محمد صدیق کوسپیشل ایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’پنجاب میں پرائمری سطح پر ریاضی کے مضمون میں تعلم میں مشکلات کا شکار طلباء کی موجودگی ‘‘کے موضوع پر،خورشید عالم ولد عبد القدوس کوانگلش کے مضمون میں ان کے’’شناخت کی سیاست: پاکستانی انگریزی افسانوی ادب کاتنقیدی جائرہ ‘‘کے موضوع پراورارم نصیر دختر رانا نصیر احمد کوہسٹری کے مضمون میں ان کے’’چائنہ پاکستان تعلقات تاریخی جائزہ(2013-1973)‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔