افغانستان، سینکڑوں طالبان نے دوبارہ جنگ کے میدان میں جانے سے توبہ کر لی، افغان حکام

جنگجوئوں نے ہتھیار پھینک کر اپنے خاندانوں اور گھروں میں زندگی گزارنے کو ترجیح دی،عید کی تین روزہ فائر بندی کے دوران خاندان سے ملاقات کے بعد جنجوئوں نے امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزارنے کو ترجیح دی، افغان وزارت دفاع

ہفتہ 7 جولائی 2018 18:57

افغانستان، سینکڑوں طالبان نے دوبارہ جنگ کے میدان میں جانے سے توبہ کر ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) افغان حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں طالبان نے دوبارہ جنگ کے میدان میں جانے سے توبہ کر لی، جنگجوئوں نے ہتھیار پھینک کر اپنے خاندانوں اور گھروں میں زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔ بین الاقوامی میڈیا ذرائعکا کہنا ہے کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں طالبان نے دوبارہ جنگ کے میدان میں جانے سے توبہ کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ہتھیار پھینک کر خاندانوں اور گھروں میں زندگی گزارنے کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق کابل کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ افغان حکومت کی کامیابی ہے ۔ عید کے دوران تین روزہ فائر بندی کے دوران طالبان کو کھل کر اپنے خاندانوں اور گھروں میں رہنے کا موقع ملتے ہی ان کی ذہنیت بدل گئی۔ انہوں نے ہتھیار پھینک کر امن و آشتی کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔ افغان حکام کے مطابق ہتھیار پھینکنے والے طالبان کا کہنا ہے کہ وہ شریعت اور جہاد کے نام پر غلط پروپیگنڈے کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب ہمیں سمجھ آگئی ہے۔ بعض طالبان نے اپنے خاندان اور بزرگوں کے سمجھانے کی وجہ سے دوبارہ دہشت گردوں میں شمولیت سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :