جیلوں ،مقدموں اور نادیدہ فیصلوں سے قوم کے رہنماوں کو عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا، راجہ محمد فاروق حیدر خان

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:10

مظفرآباد۔اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جیلوں ،مقدموں اور نادیدہ فیصلوں سے قوم کے رہنماوں کو عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا ، محمد نواز شریف کشمیری عوام کے محسن ہیں۔ عوام اور نواز شریف کا رشتہ اٹوٹ دنیا کی کوئی طاقت اس رشتے میں دراڑ نہیں ڈال سکتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ محمد نواز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کی جا سکی، ایک گواہ بھی ایسا پیش نہ کیا جا سکا ، پھر بھی ایٹمی پاکستان کے تین بار منتخب وزیراعظم کو عوام اور ملک کی خدمت کرنے کی یہ سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائد کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔