کشمیر کوٹ جعفرآباد میں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے الیکشن 2018کے سلسلے میں جلسہ گاہ کو سجادیا

،پیپلزپارٹی کے حمایتوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،سندھ بلوچستان سے قائدین کی جلسہ گاہ میں آمد، جلسہ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کیلئے تھا تاہم وہ دل میں تکلیف کے باعث شریک نہ ہوسکے، بلاول بھٹو عنقریب جعفرآباد کادورہ کرینگے ، عوام 25جولائی کو تیر کے نشان کو یاد رکھیں ، میر چنگیزجمالی و دیگر

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:14

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) کشمیر کوٹ جعفرآباد میں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے الیکشن 2018کے سلسلے میں جلسہ گاہ کو سجادیا ،پیپلزپارٹی کے حمایتوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سندھ بلوچستان سے پی پی کے قائدین کی جلسہ گاہ میں آمد ،این اے 261 جعفرآباد و صحبت پور پی پی امیدوار صوبہ بلوچستان سینئر نائب صدر وسابق وفاقی وزیر میرچنگیزجمالی سے اظہار یکجہتی ،سابق صوبائی وزیر امیدوار پی بی 11 ڈیرہ مراد جمالی محمد صادق عمرانی پی بی 15صحبت پور احمد نواز کھوسہ میرحیدر جمالی اور سندھ سے پی پی کے مرکزی رہنمائوں سید نادر علی شاہ سردار منظور پہنور سمیت دیگر عہدیداران وجیالے بھی شریک رہے ۔

یہ جلسہ خاص طور پر پی پی کے مرکزی رہنماء وسابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کیلئے تھا تاہم وہ دل میں تکلیف کے باعث شریک نہ ہوسکے جلسہ سے خطاب میں این اے جعفرآباد وصحبت پور کے پی پی امیدوار میر چنگیزجمالی اور سندھ کے رہنماء سید نادر علی شاہ نے کہا کہ ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے عوام 25جولائی کو تیر کے نشان کو یاد رکھیں انکا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کاسب سے بڑا مسلہ پانی کا ہے اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی پانی کے مسئلے کو ہمیشہ سے اجاگر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میر چینگیز جمالی کاکہنا تھا کہ چیئر مین بلاول بھٹو سے درخواست کی ہے وہ عنقریب جعفرآباد نصیرآباد کادورہ کریں گے انکا کہنا تھا کہ پی بی 14اوستہ محمد سے پی پی کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں اور پی بی 13 ڈیر ہ اللہ یار میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد امیدوار سابق صوبائی وزیرمحترمہ راحت جمالی کی حمایت کرتی ہے جیالوں نے بھٹو زرداری کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔