پاکستان ہمیشہ کی طرح بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیری بھائیوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

ہفتہ 7 جولائی 2018 20:33

پاکستان ہمیشہ کی طرح بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیری بھائیوں کی سیاسی،سفارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کشمیری سیاسی و حریت قیادت کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیری بھائیوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور انھیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے مودی سرکار کے جرائم اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے متعلق رپورٹ کا میں بھی عالمی سطح پربے نقاب ہو چکے ہیں۔

وہ گذشتہ روز آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینئر غلام محمد صفی، سیدفیض نقشبندی کے علاوہ سید یوسف نسیم، رفیق ڈار، اشتیاق حمید، پرویز شاہ، نثار مرزا، میر طاہر مسعود، حاجی محمد سلطان، متین شیخ اور خواجہ بشیر احمد بھی شامل تھے۔

وفد نے ڈپٹی چیئرمین کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم،لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی افواج کی نہتے عوام پر فائرنگ اور گولہ باری اور ان کے مسائل اور اقوام متحدہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پیش کی گی رپورٹ پر بریفنگ دی اور انھیں بتایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، غیرانسانی اورغیر اخلاقی طور پر پیلٹ گنز کا استعمال دیکھنے میں آیا ہے، خواتین اور بچوں کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کوانکوائری کے لیے ہدایات دے۔سلیم مانڈوی والہ نے حریت کانفرنس کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز اور مشورے کی روشنی میں سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے اقوام متحدہ کے رپورٹ پر قرارداد پیش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے انتخابی مہم کے خطابات میں خصوصی ذکر کرتے ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے تجویز دی کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جماعت میں کشمیر کمیٹی بنائیں جس پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کو مسئلہ کشمیر پر اپ ڈیٹ کرتی رہیں تاکہ اس ایوان سے کشمیریوں کے حق میں تسلسل کیساتھ آواز بلند ہوتی رہے۔راٹھور