امیدہے ایون فیلڈ کیس میں عدالتی فیصلہ سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہوگا، آفتاب شیرپائو
ہفتہ 7 جولائی 2018 20:33
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان مزدور کسان پارٹی کے سربراہ افضل خاموش اور قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں نے انتخابات 2018میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون اور حمایت کی یقین دہائی کرائی۔
آفتاب شیرپائونے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور قانوں کی بالادستی کے فروغ کیلئے جدوجہد کی ہے اور چاہتی ہے کہ پر امن طریقہ سے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس پر عدالتی فیصلہ ایک تاریح ساز فیصلہ ہے اورمستقبل میں اسکے اثرات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام سیاسی معاملات کو پر امن طریقہ سے نمٹانا چاہئے تاکہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا عدالتی فیصلہ پر مثبت ردعمل خوش آئند ہے کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرینگے اور عدالتی فیصلہ پر اپنا پرامن سیاسی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں درپیش پانی کی قلت کیلئے ڈیمز کا قیام ناگزیر ہے اور تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ وہ ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر اپنی توجہ اس طرف مبذول کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیرکو فوقیت دیناخوش آئند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ نئی منتخب ہونے والی حکومت اس مسئلے کے حل پر بھر پور تو جہ سے کام کریںتاکہ ملک کو درپیش پانی کی شدید قلت کو دور کیا جاسکیں۔انھوں نے کہا کہ صوبہ میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ صوبہ کے عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے لیکن پھر بھی مرکزی سطح پر ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ روا رکھا جا تا ہے جس نے ان کی محرومیوں ،مایوسیوں اور پریشانیوں میں حد درجے اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خا ن ملک کو بہتر بنانے سے پہلے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کو مشکلات کے دلدل میں دھکیلنے کیلئے ہمیں جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ آج پی ٹی ائی کی ناقص پالیسیوں کی بدولت شدید بد انتظامی سے دوچار ہے اور اب پی ٹی آئی کے چیئر مین کی اقتدارآکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعوے مضحکہ خیز ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آج صوبہ کھنڈرات کی شکل اختیار کرچکا ہے اور باہر سے یہا ں کوئی آنے کو تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام مزید انکے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے اوروہ اپنے ووٹ کے ذیعے انکا صفایا کردینگے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ملک میں واحد پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور وہ ملکی سطح پر ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور پختون قوم کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.