سابقہ حکومت نے علاقے میںتعلیم صحت کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا،میر الحاج محمد اسحاق بگٹی

ہفتہ 7 جولائی 2018 20:45

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) جمہوری وطن پارٹی نواب میر عالی گروپ کے رہنما میر الحاج محمد اسحاق بگٹی نے بگٹی قبائل کے مختلف دیہاتوں آر ڈی238 دودا ٹبہ ،گوٹھ غلام حسین بگٹی، گوٹھ عبداللہ بگٹی، بہرا ہوتکانی، گوٹھ وڈیرہ صدام بگٹی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے علاقے میںتعلیم صحت کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کیاآنے والا دور بگٹی قبائل اور ڈیرہ بگٹی کی ترقی و خوشحالی کا دور ہوگا حلقہ این اے 259 ڈیرہ بگٹی کم سبی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی آزاد امیدوار نواب میر عالی خان بگٹی کی کامیابی یقینی ہے تمام بگٹی قبائل نواب کی قیادت میں متحد ہیں بگٹی قوم محب وطن قوم ہے جس نے ملک کی بقا ء فلاح و بہبود کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ڈیرہ بگٹی اور بگٹی قبائل کو گذشتہ ادوار میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے نواب عالی کے اقتدار میں آنے سے ڈیرہ بگٹی کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش کی جائیگی خانہ بدوش ہونے والے افراد کو ڈیرہ بگٹی میں دوبارہ آباد کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے امن وامان کو خراب کرنے والوں کی ڈیرہ بگٹی میں کوئی گنجائش نہیں 25جولائی کے بعد ڈیرہ بگٹی میں محب وطن نواب میر عالی بگٹی کی کامیابی کا دن ہوگا اور پسماندگی کا دور ختم ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :