پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 7 جولائی 2018 21:27

پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں و میٹنگز میں شمولیت پر پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین پر پابندی گورنمنٹ سروس سرونٹ کنڈکٹ رول کے تحت لگائی ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملامین پر پابندی یونین کونسلز کے چئیرمینز کی ایما پر عملے کی سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے پر لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :