نادرا اسلام آباد کی ٹیم کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ، 15 دن میں نادرا سنٹر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گا

ہفتہ 7 جولائی 2018 21:53

نادرا اسلام آباد کی ٹیم کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ، 15 دن میں نادرا سنٹر ..
ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان علی اکبر بھٹی کے نوٹس پر نادرا اسلام آباد کی ٹیم ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی اور ٹیم نے ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ تین مرلہ سکیم کے نادرا سنٹر کا دورہ کیاجہاں سائلین کیلئے پانی، بیٹھنے کیلئے کرسیاں او ربنچز لگانے کے ساتھ شامیانے نصب کر د یئے گئے ․ پنکھے جلد لگانے کی یقین دہا نی کرائی گئی ․ ڈائریکٹر نادرا اسلام آباد کامران لطیف نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ 15روز بعد نادرا سنٹر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گا جہاں اسلا م آباد کے معیار کیمطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی ․ کسی بھی سائل کو باہر کھڑا نہیں ہونا پڑے گا ․ 10کمرے صرف ون ونڈوکیلئے مختص ہوں گے ․ اسلام آباد کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہباز خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسد اللہ شامل تھے ․ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ڈیرہ غازیخان عمران بھی موجود تھے ․ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے دو روز قبل نادرا سنٹر کا اچانک معائنہ کیا تھا سائلین کے بیٹھنے ، پانی اور سایہ کا انتظام نہیں تھا جس پر انچارج کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل نادرا سے بات کی گئی تھی جس پر نادرا اسلام آباد کی ٹیم نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :