آنکھیں رکھنے والوں کو سندھ کی ترقی صاف نظر آرہی ہے، آنکھوں سے اندھوں کو نہیں‘ سید قائم علی شاہ

ہفتہ 7 جولائی 2018 22:35

آنکھیں رکھنے والوں کو سندھ کی ترقی صاف نظر آرہی ہے، آنکھوں سے اندھوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) سابق وزیراعلی ٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آنکھیں رکھنے والوں کو سندھ کی ترقی صاف نظر آرہی ہے، آنکھوں سے اندھوں کو نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زداری کے عوام کی طرف سے شاندار استقبال دیکھ کر شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے استقبال یاد آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر پیپلزپارٹی کے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زردری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی سندھ میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔