Live Updates

عوام جو ق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، اسلم گھمن/ عظیم نوری گھمن

25جولائی ان شاء اللہ تحصیل سمبڑیال کی عوام کی جیت کا دن ہوگا ،خطاب

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:01

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران حلقہNA76 بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن ، حلقہPP44 چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں عوام جو ق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں حلقہ این اے 76 اورپی پی 44 میں ہماری پوزیشن خدا کے فضل اورعوام کی بڑھتی ہوئی محبتوں سے دن بدن بہتر ہی نہیں بلکہ ہم اللہ کے فضل سے جیت کی طر ف جارہے ہیں 25جولائی ان شاء اللہ تحصیل سمبڑیال کی عوام کی جیت کا دن ہوگا ان خیالات کااظہار انہوںنے سمبڑیال کے محلہ نورپورہ میں رانا شہباز کی رانا برداری کی اہم شخصیات کے ہمراہ اور اتحاد لائرز فورم کی پی ٹی آئی میں شمولیت اورحمایت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے 25جولائی کا سورج نئے پاکستان کی نوید لے کر طلوع ہوگا عوامی دلچسپی محبت اور جوش وخروش سے واضع ہوچکاہے کہ پی ٹی آئی خدا کے فضل اورعوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی ،عظیم نوری ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی مثالی جدوجہد رنگ لائی پاکستانی تاریخ میں پہلی بارکسی طاقتورخاندان کا احتساب ہوا اب نئے پاکستان کی راہیں روشن دکھائی دینے لگی ہیں نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے قوم عمران خان سمیت عدلیہ کی بہادری اورجرات کو سلام پیش کرتی ہے پاکستان میں تاریخ بن گئی طاقتور کو سزا ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ساہووالہ ، منڈیر خورد اوربھوپالوالہ،جیٹھی کے ،ڈھلم بلگن سمیت متعدد دیہات سے (ن) لیگ اور(ق) کے سرکردہ شخصیات نے عظیم نوری سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات