Live Updates

تین سابق وزرء اعظم کے مقدمات 15 سال سے چل رہے ہیں، نوازشریف کو ہفتے کا بھی وقت نہیں دیا گیا ،

نواز شریف آئندہ ایک ہفتے میں واپس وطن آرہے ہیں لاہور ائر پورٹ پر عوام اور کارکنان ان کا تاریخی و فقید المثال استقبال کریں گے، ہم نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے فیصلے پر رد عمل کا مظاہرہ کرسکتے تھے لیکن الیکشن کے موقع پر جمہوری عمل کو نقصان نہ پہنچے اس عوام کو سڑکوں پر نہیں لائے، ہم نیب کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، نیب کورٹ کرپشن ثابت نہیں کرسکی بلکہ اس نے کلین چٹ اپنے فیصلے میں دے دی ہے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مشاہد اللہ خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:15

تین سابق وزرء اعظم کے مقدمات  15 سال سے چل رہے ہیں، نوازشریف کو ہفتے کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سنیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ایک ہفتے میں واپس وطن آرہے ہیں لاہور ائر پورٹ پر عوام اور کارکنان ان کا تاریخی و فقید المثال استقبال کریں گے، ہم نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے فیصلے پر رد عمل کا مظاہرہ کرسکتے تھے لیکن الیکشن کے موقع پر جمہوری عمل کو نقصان نہ پہنچے اس عوام کو سڑکوں پر نہیں لائے، ہم نیب کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، نیب کورٹ کرپشن ثابت نہیں کرسکی بلکہ اس نے کلین چٹ اپنے فیصلے میں دے دی ہے، زرداری کا نواز شریف سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا زرداری سیاستدان نہیں انھوں نے کرپشن کے الزام میں جیل کاٹی تھی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کوپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری سنیٹر سلیم ضیاء،منور رضا، خواجہ طارق نذیر، علی اکبر گجر، پروین بشیر، ڈاکٹر افنان ،خواجہ نئیر،سیمی ملک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر شرکاء نے بازؤپر سیاہ پٹی باندھی ہوئی تھی،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نیب کی جانب سے گذشتہ روز عجیب و غریب فیصلہ آیا ہے۔

اس فیصلے کے اعلان کے وقت کو چار سے پانچ مرتبہ تبدیل کیا گیا اس دوران بہت پر اسرار حرکتیں بھی دیکھنے میں آئیں وقت بار بار تبدیل کرنے کی یہ وضاحت کی گئی کہ فیصلے کی کاپیوں کی فوٹو اسٹیٹ کرانے کی وجہ سے دیر ہورہی ہے ہمارے سامنے بہت کچھ کھل کر سامنے آگیا ہے، نواز شریف پر کرپشن تو ثابت نہیں کی جاسکی فیصلے میں یہ کہا گیا کہ نوازشریف کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں، انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے گرفتاری اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ، 1999ئ میں انھیں اور ان کے خاندان کے افراد کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ شروع ہی سے نواز شریف کو اس بات کی سزا دی جاتی رہی ہے کہ انھوں عوام اور ملک کے لئے کام کئے انھوں نے کراچی میں امن قائم کیا، نیلم جہلم ڈیمز بنائے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ایٹمی دھماکے کئے۔ ملک کو خوشحال بنانے کے لئے سی پیک جیسے منصوبے دیئے۔ لیکن جنھوں نے دھرنے دیئے ملک کو عدم استحکام پر پہنچایا، ان کی وجہ سے چینی صدر پاکستان کے دورے پر نہیں آسکے وہ لوگ عملی طور پر سی پیک کے ساتھ نہی ہیں، فیصلہ تو اب آیا ہے نواز شریف کو ایک سال قبل سزا دے دی گئی تھی اس کے بعد ملک کا کیا حشر ہوا سب نے دیکھ لیا۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جو کچھ سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان، فاطمہ جناح، ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ہوا وہ ہی کچھ نواز شریف کے ساتھ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کیا نا انصافیاں ہورہی ہیں وہ اپنا فیصلہ 25جولائی کو دیں نواز شریف کے حق میں دیں گے۔ سب جانتے ہیں کہ نواز شریف پر جعلی کیس بنائے گئے ہیں ، ان پر الزام ہے کہ وہ ادروں سے لڑ رہے ہیں جو اداروں سے لڑتا ہے کیا وہ سو سو پیشیاں عدالتوں میں بھگتتا ہے۔

عوام یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ عمران پر جو الزامات تھے انھیں یہ عدالتیں چھوڑ دیتی ہیں، عمران خان بہت مصروف آدمی ہیں کبھی وہ سیتا واہائٹ کے ساتھ مصروف ہوجاتے ہیں ، تو کبھی رحیام خان کے ساتھ، کچھی جمائما خان کے ساتھ اجکل وہ ایک پیرنی کے ساتھ مصروف ہیں جن کے کہنے پر وہ مزاروں پر ماتھے ٹیکتے پھر رہے ہیں اور سجدے کر رہے ہیں انھوں نے ان کے گلے میں پٹہ ڈالا ہوا ہے۔

اور ایسے ہی لوگوں کی ضرورت اسٹیبلشمنٹ کو ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ماہ کے بعد بھی آسکتا تھا لیکن اس فیصلے کی ٹائمنگ کو دیکھا جاسکتا ہے،لیکن اب 25جولائی کو عوام کا سیلاب سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔ اورمحکمہ زراعت کچھ نہیں کرسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بے نظر کے خلاف جب بھی عدالتی فیصلے آئے مسلم لیگ ن نے کبھی ان فیصلوں کی حمایت نہیں کی البتہ آصف علی زرداری کو ہم سیاستدان نہیں مانتے اور انھوں نے جو جیل کاٹی وہ کرپشن کے الزام میں کاٹی تھی اس لئے آصف علی زرداری کے لئے کبھی ہم نے کبھی بات نہیں کی۔

خود محترمہ بے نظیر بھی انھیں سیاست سے دور رکھتی تھیں یہی وجہ ہے کہ انھیں میثاق جمہوریت معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا تھا،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے قانونی ماہرین صلاح ومشورے کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دیگر تین سابق وزرء اعظم کے مقدمات گزشتہ 15 سال سے چل رہے ہیں،لیکن نوازشریف کے مقدمے میں اتنی جلد بازی دیکھائی گئی کہ انہیں ایک ہفتے کا ٹائم بھی نہیں دیا گیا،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے،امریکا سی پیک کا مخالف ہے اور چائنہ نے پاکستان میں بھاری انویسٹمنٹ کی ہے ہم چائنہ کے ساتھ ہیں،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہم کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،الیکشن میں عوام کے پاس ضرور جائیں گے،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے ،لیکن ان کے پھیپڑے ابھی بھی متاثر ہیں،لیکن اس کے باوجود میاں نوازشریف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،اگر چہ نوازشریف اور کلثوم نواز کا 47 سالہ تعلق ہے ،لیکن نوازشریف کے لئے پاکستانی عوام کی بھی اہمیت کم نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات