کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرایک بڑے جلوس کے ساتھ تورغر سےمانسہرہ روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ آج رات پولیس کو گرفتاری دیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 جولائی 2018 23:14

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جولائی 2018ء) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرایک بڑے جلوس کے ساتھ تورغر سےمانسہرہ روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ آج رات پولیس کو گرفتاری دیں گے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔

تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کی جانب سے جاری کئیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ اس سارے کیس میں مریم نواز کا کردار سب سے اہم رہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی جرم کے ارتکاب میں معاونت کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داما د اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مانسہرہ میں موجود تھے۔آج نیب کی ٹیمیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے پہنچیں تو وہ روپوش ہو گئے۔کچھ دیر پہلے تک خبر یہ تھی کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتاری دینے کی بجائے فرار ہو گئے ہیں۔

نیب کی ٹیم نے مانسہرہ کے علاقے اوگی میں واقع ن لیگ کے انتخابی دفتر پر جب چھاپا مارا تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائر صفدر احتساب عدلت کا فیصلہ آنے کے بعد فوری روپوش ہو گئے تھے۔یہ بھی خبر تھی کہ انہوں نے مریم کی واپسی پر گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ایک بڑے جلوس کے ساتھ تورغر سےمانسہرہ روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ آج رات پولیس کو گرفتاری دیں گے۔