سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کے خلاف لیگی کارکنوں کی نعرے بازی،ن لیگ کے کارکنوں کا اپنے امیدوارکے بائیکاٹ کا اعلان

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:30

سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کے خلاف لیگی کارکنوں کی نعرے بازی،ن لیگ ..
گوجرنوالہ۔7 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اپنے امیدوار کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی ، تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 82میں مسلم لیگ ن کے امیدوار و سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کیخلاف لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا اس دوران مظاہرین نے انکا کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق شدید نعرے بازی بھی کی ، سراپا احتجاج بنے مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ووٹروں کو عزت دو اور عثمان ابراہیم کا بائیکاٹ کے نعرے درج تھے ، بعدازاں مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر منتشر ہو گئے ۔